بنگلورو، 16؍اگست (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرانے اور پریڈ کی سلامی لینے کے بعد ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ ان کی وزیر اعلیٰ کی میعاد جو مزید 20 ماہ باقی ہے۔ اس عرصہ میں وہ عوام مفاد اور ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کو دھیا ن میں رکھ کر کئی عوام مفاد کے منصوبے جار ی کر کے سماج کے ہر طبقے کو راحت پہنچائیں گے۔
بسوراج بومئی نے کہا کہ جب کوئی حکومت ترقیاتی کام کرتی ہے تو اسے عوام تک پہنچانا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پسماندہ طبقات کے ہر طبقہ کے خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ بومئی نے کہا کہ آج کے دور میں حکومت چلانے والے ہی انتظامیہ چلارہے ہیں اور انتظامیہ چلانے والے حکومت چلارہے ہیں۔ لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ریاست کے ہر فرد کو حکومت کی فراہم سہولت فراہم کرنا اس کا عزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اقتدار سنبھالتے ہی انہوں نے سب سے پہلے کووڈ کنٹرول کے پروگراموں پر خاص توجہ دی۔ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا اور کیرلا میں کورونا کے زیادہ معاملات ہیں۔ اس لئے انہوں نے ریاست کے سرحدی اضلاع میں پہنچ کر وہاں کے حالات کا خود جائزہ لے کر وہاں مناسب پابندیاں اور ہدایات جاری کی ہیں۔
بومئی نے اپنے عزائم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلع اور تعلقہ سطح کے سرکاری دفتروں میں اب سارا کام کمپیوٹر آن پر چلا کر ان دفتروں کو پیپرلیس دفتر بنانے کا پروگرام بنارہے ہیں اور عوام کے کام یہاں بروقت پورے کرنے جیسا نظام بنایا جائے گا۔
بومئی نے اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایڈی یورپا نے ریاست میں کووڈ وبا شروع ہونے پر اس قابو میں لانے پہلے ہی دن سے بہتر اقدامات اور پروگرام شروع کئے۔ ان کی خدمات کو ہم فراموش نہیں کرسکتے ۔
بومئی نے کہا کہ میری حکومت کے تعلق سے کچھ لوگوں کو اب بھی شبہ ہے اور چند دوسر ےبے جا تنقید کررہے ہیں۔ لیکن ان باتوں کو وہ اپنے لئے آشیرواد سمجھ کر قبول کررہے ہیں۔ اور صحیح سمت میں اپنی حکومت کو لے جانے کی کوشش کروں گا۔